کانگو میں بحری جہاز کو حادثہ، 180افراد لاپتہ

کانگو میں بحری جہاز کو  حادثہ، 180افراد لاپتہ

کنشاسا (اے پی پی)جمہوریہ کانگو میں بحری جہاز حادثے کا شکار ہو گیا جس سے 180 افراد لاپتہ ہو گئے ۔

صوبے ایکواتور کے کمشنر نے بتایا بحری جہاز میں 600 مسافر سوار تھے ،جہاز خراب حالت کے باعث حادثہ کا شکا ر ہوا۔ عینی شاہد کے مطابق جہاز میں 3 لاشیں پڑی ہوئی ہیں تاہم ابھی مرنے والے افراد کی صحیح تعداد کا اندازہ نہیں لگایا جا سکا ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں