امریکا کینیڈا سرحد پر شدید برفباری سے 4بھارتی باشندے ہلاک
مانٹریال (دنیا مانیٹرنگ)امریکا کینیڈا سرحد پر شدید برفباری سے 4بھارتی باشندے ہلاک ہوگئے ۔
کینیڈین حکام کے مطابق امریکی سرحد سے 12 میٹر کے فاصلے پر بچے سمیت تین افراد کی لاشیں ملیں،جبکہ چوتھی لاش امریکی سرحد سے دس کلومیٹر دور ایمرسن نامی قصبے کے قریب ملی۔ پولیس کاشبہ ہے کہ موت شدید سردی سے ہوئی کیونکہ برفانی طوفان کے باعث درجہ حرارت منفی 31 ڈگری تک گر گیا تھا۔ ادھر بھارتی وزارت خارجہ نے کہا کہ چاروں کا تعلق گجرات سے تھا۔