دوسری جنگ عظیم میں لاپتہ ہونے والا امریکی ٹرانسپورٹ طیارہ بھارت سے مل گیا

دوسری جنگ عظیم میں لاپتہ ہونے والا  امریکی ٹرانسپورٹ طیارہ بھارت سے مل گیا

نئی دہلی(اے پی پی)بھارت کے دور افتادہ ہمالیہ میں دوسری جنگ عظیم کے دوران ایک لاپتہ طیارہ77 سال بعدبرآمد ہو گیا۔

1945 میں دوسری جنگ عظیم کے دوران لاپتہ ہونے والے طیارے نے جنوبی چین کے کنمنگ شہر سے 13افراد کو لے کر اڑان بھری اور بھارتی ریاست ارونا چل پردیش کے پہاڑی علاقے میں طوفانی خراب موسم کی زد میں آکر لاپتہ ہوگیا تھا۔

طیارے میں سوار 13افراد میں سے کوئی زندہ نہیں بچا تھا  امریکی کلیٹن کوہلس نے کہا پرواز کے دوران مواصلات کا رابطہ منقطع ہوگیا تھا۔ کوہلس اور مقامی لیسو نسلی ٹیم نے طیارے کودریاؤں اور پہاڑوں پر جمی برف کے ڈھیلوں میں تلاش کیا، تلاشی کی اس مہم میں مہینوں لگے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں