توہین پر خاتون صحافی گرفتار

توہین پر خاتون صحافی گرفتار

استنبول (رائٹرز)صدر طیب اردوان کی توہین کے الزام میں ترکی کی معروف خاتون صحافی صدف کباس کو پولیس نے گرفتار کر لیا ۔

مقامی میڈیا کے مطابق صدف کباس کو پولیس نے گرفتار کرنے کے بعد عدالت میں پیش کیا، عدالت کے حکم پر انہیں جیل منتقل کر دیا گیا۔ترکی کی ڈائریکٹوریٹ اطلاعات کے سربراہ نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ ایوان صدر کا وقار ہمارے ملک کا وقار ہے ، صدر کیلئے بے ہودہ زبان استعمال کرنے پر وہ صدف کباس کی مذمت کرتے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں