مودی نے یہ کیا کہہ دیا بھارتیوں نے سر پکڑ لیے

مودی نے یہ کیا کہہ دیا  بھارتیوں نے سر پکڑ لیے

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی وزیر اعظم مودی اپنے خطاب کے دوران بیٹی پڑھائو کے بجائے بیٹی پٹائو کہہ گئے۔

جس پر انہیں سوشل میڈیا پر بھرپور تنقید اور مذاق کا نشانہ بنایاگیا۔وہ ٹیلی پرامپٹر کے ذریعے خطاب کررہے تھے کہ ان کی زبان پھسل گئی ،ابھی یہ واضح نہیں ہوسکا کہ یہ لفظ ٹیلی پرامپٹر پرہی غلط لکھاتھا یا مودی غلط پڑھ گئے تاہم وزیر اعظم ایک مذاق بن کررہ گئے ۔اس معاملے پر کانگریس نے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو دماغ میں تھا وہ مودی کی زبان پرآگیا۔کانگریسی رہنما نے کہاکہ دائیں بازو کا انتہا پسند میڈیا اب کیوں خاموش ہے ؟ راہول گاندھی کی زبان ایسے پھسلی ہوتی تو سٹوڈیو میں پٹاخے پھوٹ رہے ہوتے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں