مہاتیر انتہائی نگہداشت یونٹ میں داخل

مہاتیر انتہائی نگہداشت  یونٹ میں داخل

کوالا لمپور(مانیٹرنگ ڈیسک ) ملائشین سابق وزیراعظم مہاتیر محمد کو تشویشناک حالت میں دوبارہ ہسپتال داخل کرا دیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 96 سالہ سابق وزیراعظم کو دل میں تکلیف کے باعث کوالالمپور میں قومی ادارہ برائے امراض قلب میں دوبارہ منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے ۔ رہنما کی علالت کی خبر سن کر ہزاروں کی تعداد میں ان کے حامی ہسپتال کے باہر جمع ہوگئے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں