کریمیا یوکرائن کو کبھی واپس نہیں ملے گا،جرمنی نیول چیف کی ویڈیو بیان پر معذرت،مستعفی

کریمیا یوکرائن کو کبھی واپس  نہیں ملے گا،جرمنی نیول چیف  کی ویڈیو بیان پر معذرت،مستعفی

برلن (رائٹرز)جرمن حکومت نے نیول چیف کے روسی صدر پوٹن سے متعلق ریمارکس سے لاتعلقی کا اظہار کر دیا۔

نیوز ایجنسی کے مطابق جرمن نیول چیف کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو جاری ہوئی جس میں انہوں نے کہا کہ احترام روسی صدر کا حق ہے اور الحاق شدہ علاقہ کریمیا یوکرائن کو روس سے کبھی واپس نہیں ملے گا۔ ادھر جرمن نیول چیف نے سوشل اور جرمن میڈیا پر جاری اپنے ریمارکس پر معذرت کرتے ہوئے انہیں اپنی ایک غلطی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت میں ایک تھنک ٹینک کے مباحثے کے دوران انہوں نے جو کہا اس کا جرمن وزارت دفاع کے موقف سے کوئی تعلق نہیں۔دوسری جانب رات گئے یوکرائن نے بیان پر جرمن سفارتکار کودفتر خارجہ طلب کرکے وضاحت مانگ لی ہے ۔دریں اثنا رات گئے جرمن نیول چیف نے استعفٰی دیدیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں