شام،جیل پر داعش کے حملے کے بعد چوتھے روز بھی جھڑپیں،ہلاکتیں143ہوگئیں

شام،جیل پر داعش کے حملے  کے بعد چوتھے روز بھی  جھڑپیں،ہلاکتیں143ہوگئیں

دمشق(دنیا مانیٹرنگ) شام میں کرد باغیوں کے زیر انتظام جیل پر داعش کے حملے کے بعد چوتھے روز بھی جھڑپیں جاری رہیں۔

جس سے مرنیوالوں کی تعداد143 تک پہنچ گئی۔جمعرات اور جمعہ کی شب داعش نے اپنے قیدی چھڑانے کیلئے جیل پر حملہ کردیاتھا،جس سے شدید جھڑپیں شروع ہوگئی تھیں،وائے پی جی نامی کرد باغیوں کا گروپ شام میں امریکا کا اتحادی ہے جس پر امریکی فورسز نے بھی داعش کیخلاف کردوں کی مدد کی ،داعش کے جنگجو چوتھے روز بھی جیل میں موجود ہیں جبکہ کرد باغیوں نے ان کا محاصرہ کررکھا ہے ۔

امریکی فوج نے تیسری بار جیل کے مختلف حصوں پر بمباری کی ہے ۔کرد حکام کے مطابق جیل کا مکمل محاصرہ کرلیاگیا ،داعش کے جنگجوئوں کو فرار نہیں ہونے دیا جائے گا۔اب تک کی جھڑپوں میں 84 داعش کے جنگجو،45کرد باغٖی جبکہ 14 عام شہری ہلاک ہوئے ۔اس بہت بڑی جیل میں 3500سے زائد قیدی موجود تھے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں