کابل:طالبان ترجمان کے ہاتھوں امریکی شہری نے اسلام قبول کرلیا

کابل:طالبان ترجمان کے ہاتھوں  امریکی شہری نے اسلام قبول کرلیا

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان کے ترجمان اور نائب وزیر اطلاعات ذبیح اللہ مجاہد کے ہاتھوں کرسٹو فر نامی امریکی شہری نے اسلام قبول کرلیا۔

کرسٹو فر طویل عرصے سے افغانستان میں سرگرم تھا۔سرکاری ایجنسی کی جانب سے ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ذبیح اللہ مجاہد نے امریکی شہری کو کلمہ شہادت پڑھا کر مشرف بہ اسلام کیا۔کلمہ شہادت پڑھانے کے بعد ذبیح اللہ مجاہد اور دیگر حکام نے امریکی شہری کو گلے لگا کر مبارکباد پیش کی۔ذبیح اللہ مجاہد نے بتایا کہ امریکی شہری کا اسلامی نام محمد عیسیٰ رکھا گیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں