تھائی وزیر اعظم 30سال بعد کل سعودی عرب کا دورہ کرینگے

تھائی وزیر اعظم 30سال بعد  کل سعودی عرب کا دورہ کرینگے

ریاض(صباح نیوز) تھائی لینڈ کے وزیر اعظم30 سال بعد کل سعودی عرب کا دورہ کرینگے۔

سعودی وزارت خارجہ نے کہا کہ مہمان وزیر اعظم کل ریاض پہنچیں گے ، تقریباًتین دہائی قبل زیورات چوری کے معاملے پر سفارتی تنازع کے بعد دونوں ممالک کے درمیان یہ پہلی اعلیٰ سطحی ملاقات ہوگی۔ 1989میں سعودی شہزادے کے محل میں کام کرنے والے ایک تھائی چوکیدار نے تقریباً20 ملین ڈالر کے زیورات کی چوری کی تھی۔

جس کے بعد سعودی عرب نے بنکاک کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کوکم کردیا تھا، اس واقعے کو بلیو ڈائمنڈ افیئر کہا جاتا ہے ، اس نایاب نیلے ہیرے سمیت بڑی تعداد میں جواہرات برآمد ہونا ابھی باقی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں