دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرافراد کی تعداد35کروڑ سے تجاوز

دنیا بھرمیں کورونا سے متاثرافراد کی تعداد35کروڑ سے تجاوز

جنیوا ،دہلی(نیوز ایجنسیاں ) دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 35کروڑ سے تجاوز کر گئی۔وائرس سے اموات 56 لاکھ 10 ہزار 324 ہو چکی ہیں۔

 کیسز اور اس سے اموات کے اعتبار سے امریکا تا حال پہلے نمبر پر ہے جہاں 8لاکھ 88 ہزار 623 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں ۔بھارت کورونا کے مریضوں کی تعداد کے حوالے سے دوسرے نمبر پر ہے ، جہاں اس وائرس سے 4لاکھ 89 ہزار 422 ہلاکتیں ہوچکی ہیں ۔6 لاکھ 22ہزار 979 ہلاکتوں کے باعث برازیل تیسرے نمبر پر ہے ۔فرانس میں مجموعی اموات 1 لاکھ 28 ہزار 514 ہو چکی ہیں۔

جہاں اس کے اب تک کُل کیسز 1 کروڑ 63 لاکھ 90 ہزار 818 رپورٹ ہوئے ہیں۔برطانیہ میں 1 لاکھ 53 ہزار ،ترکی میں 85 ہزار 784 ،اٹلی میں کُل اموات کی تعداد 1 لاکھ 43 ہزار 296 ہو گئی ہے ۔ بھارت میں کورونا پھیلاؤ خطرناک حد تک بڑھ گیا،ایک روز میں 337,533 نئے کیس رپورٹ ہوئے جبکہ 525 اموات ریکارڈ کی گئی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں