ایران:شیریں عبادی کی ساتھی خاتون صحافی نرجس کو 8سال قید،70کوڑوں کی سزا

ایران:شیریں عبادی کی ساتھی خاتون صحافی  نرجس کو 8سال قید،70کوڑوں کی سزا

تہران(دنیا مانیٹرنگ)ایران میں ایک عدالت نے انسانی حقوق کی کارکن اور صحافی نرجس محمدی کو آٹھ سال قید اور 70 کوڑوں کی سزا سنائی ہے ۔

انہیں گزشتہ سال نومبر میں اچانک بغیر وارنٹ گرفتارکیا گیا تھا۔اتوار کو فرانس میں مقیم ان کے شوہر تقی رحمانی نے عدالت کے اس فیصلے کی اطلاع دی ۔ انھوں نے ٹویٹرپر لکھا کہ عدلت نے صرف پانچ منٹ تک جاری رہنے والی سماعت کے بعد ان کی اہلیہ کو سزا سنادی ہے ۔نرجس محمدی ایران کی نوبل امن انعام یافتہ انسانی حقوق کی علمبردارشیریں عبادی کی ساتھی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں