اقوام متحدہ میں واجبات کی ادائیگی پر ایران کو رائے دہی کا حق مل گیا

اقوام متحدہ میں واجبات کی ادائیگی  پر ایران کو رائے دہی کا حق مل گیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) واجبات کی ادائیگی پر اقوام متحدہ میں ایران کو رائے دہی کا حق واپس مل گیا۔

جنوبی کوریا نے تہران حکومت کے 1کروڑ 80لاکھ ڈالر کے منجمد اثاثوں سے اقوام متحدہ کے لیے ایرانی واجبات کی ادائیگی کر دی ۔سیول حکومت کے مطابق اس طرح ایران کو رائے دہی کے حقوق دوبارہ حاصل ہو گئے ہیں۔جنوبی کوریائی امور خارجہ کے ترجمان نے کہاکہ امریکا اور اقوام متحدہ کی ہنگامی درخواست پرایرانی واجبات سے ادائیگی کی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں