برکینافاسو:فوج کے ایک گروپ نے بغاوت کردی عوام بھی نکل آئے ،کرفیو نافذ

برکینافاسو:فوج کے ایک  گروپ نے بغاوت کردی عوام بھی نکل آئے ،کرفیو نافذ

اواڈوگو(دنیا مانیٹرنگ)برکینا فاسو میں فوج نے بغاوت کردی ،دارالحکومت کے قریب فوجی بیرکوں سے شروع ہونے و الی یہ بغاوت پھیلنے لگی ہے ۔

اتوارکی صبح دارالحکومت فوجی بیرکوں میں ہونیوالے دھماکوں سے لرز اٹھا تھا۔بغاوت کرنیوالے فوجیوں کے حق میں عوام بھی سڑکوں پر نکل آئے ،مشتعل افراد نے دارالحکومت میں حکمران جماعت کے ہیڈکوارٹر کو نذر آتش کردیا۔حکومت نے ملک میں کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کردیا۔دوسری جانب فوج نے دارالحکومت کے قریب واقع ایک بڑی فوجی تنصیب پر قبضہ کرلیا۔ادھرباغی فوجیوں کے ایک ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ وہ القاعدہ اور داعش سے منسلک عسکریت پسندوں کے خلاف لڑائی کے لیے ‘مناسب’ وسائل اور تربیت کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے فوج اور انٹیلی جنس سربراہوں کے استعفے اور زخمی فوجیوں اور ان کے اہل خانہ کی بہتر دیکھ بھال کا مطالبہ کیا۔یادرہے کہ برکینا فاسو کی فوج کو عسکریت پسندوں کے ہاتھوں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے ۔ عسکریت پسند برکینا فاسو کے ایک بڑے حصے پر قابض ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں