اوسلو ،طالبان وفد کے ناروے میں رہائش پذیر افغانیوں سے مذاکرات

اوسلو ،طالبان وفد کے ناروے میں  رہائش پذیر افغانیوں سے مذاکرات

اوسلو(دنیا مانیٹرنگ)اوسلو میں طالبان نمائندوں اور افغان سول سوسائٹی کے ارکان کے مابین ملاقاتیں ہوئیں۔

یہ ملاقاتیں اوسلو کے نواح میں واقع ایک ہوٹل میں ہوئیں جہاں افغانستان چھوڑ کر آنیوالے صحافیوں اور افغان سول سوسائٹی کی خواتین ارکان نے طالبان سے ملاقاتیں اور مذاکرات کیے ۔ان مذاکرات میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا۔آج طالبان وفد کی امریکی،فرانسیسی ،برطانوی،جرمن اور اطالوی نمائندئوں سے ملاقاتیں ہونگی،اس کے علاوہ ناروے کے حکام سے دوطرفہ مذاکراتی دور بھی ہوگا۔پہلی بار طالبان کا وفد کسی یورپی ملک پہنچاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں