فلسطینی، اسرائیلی وزرا کی ملاقات

فلسطینی، اسرائیلی وزرا کی ملاقات

مقبوضہ بیت المقدس (دنیا ڈیسک) اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ نے فلسطینی اتھارٹی کے وزیر برائے شہری امور حسین الشیخ سے ملاقات کی۔

یہ کسی اسرائیلی وزیر کی سینئر فلسطینی عہدے دار کے ساتھ پہلی سرکاری اعلانیہ ملاقات تھی۔ خلیجی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلسطینی وزیر حسین الشیخ نے اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ کے ساتھ ملاقات میں کئی سیاسی معاملات اور دو طرفہ مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ ملاقات کہاں ہوئی ، اپنے ٹویٹ میں حسین الشیخ نے مزید بتایا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر خارجہ یائر لیپڈ پر واضح کر دیا کہ اسرائیل اور فلسطین کے مابین سیاسی ماحول ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے یہ بھی بتا دیا کہ فریقین کو بین الاقوامی قوانین اور عالمی اداروں کی قراردادوں کی پابندی کرنا ہو گی۔ ذرائع کے مطابق ان کا اشارہ اسرائیل فلسطین تنازع کے بارے میں اقوام متحدہ کی قرار دادوں کی جانب تھا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں