سیاست سے عارضی کنارہ کشی

سیاست سے عارضی کنارہ کشی

بیروت (دنیا ڈیسک) لبنان کے سابق وزیراعظم 51سالہ سعد الحریری نے ملکی سیاست سے عارضی طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے اپنے نشری خطاب میں کہا کہ میں نے اپنی جماعت کو بھی یہی ہدایت کردی ہے ، آئندہ الیکشن میں مجھ سمیت میری پارٹی کا کوئی رکن ا میدوار نہیں ہوگا، انہوں نے کہا کہ ہم اپنے ملک اور عوام کی خدمت جاری رکھیں گے ، لیکن اس وقت ہم اقتدار اور پارلیمنٹ کی سیاست سے عارضی علیحدگی اختیار کررہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں