بورس جانسن کا مسلم خاتون وزیر کو عہدے سے ہٹانے کی تحقیقات کا حکم

بورس جانسن کا مسلم خاتون وزیر کو  عہدے سے ہٹانے کی تحقیقات کا حکم

لندن(صباح نیوز) برطانوی وزیراعظم بورس جانسن نے خاتون وزیر نصرت غنی کے مسلمان ہونے کی وجہ سے عہدے سے ہٹانے کے دعوے کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

برطانیہ کے وزیراعظم بورس جانسن نے کابینہ دفتر کو حکم دیا ہے کہ فروری 2020 میں جونیئر وزیر برائے ٹرانسپورٹ نصرت غنی کو عہدے سے ہٹانے کے معاملے کی انکوائری کریں۔حکومتی ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن نے مسلم خاتون وزیر کی جانب سے پارٹی میں مسلمان ہونے کی وجہ سے امتیازی سلوک کی شکایت کا سنجیدگی سے نوٹس لیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں