اثاثے منجمد کرنے کیخلاف افغان خواتین کی کابل میں امریکا مخالف ریلی

اثاثے منجمد کرنے کیخلاف افغان  خواتین کی کابل میں امریکا مخالف ریلی

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا کی جانب سے اثاثے منجمد کیے جانے کیخلاف کابل میں خواتین نے احتجاجی ریلی نکالی۔

بدھ کوسینکڑوں خواتین سڑکوں پر نکل آئیں۔خواتین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر امریکا کے خلاف نعرے درج تھے ۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ افغان اثاثوں پر پابندی بین الاقوامی قوانین سے متصادم اور بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں