ہندو انتہاپسندوں کا احتجاج،ممبئی میں ٹیپو سلطان سے منسوب پارک کا افتتاح
ممبئی (دنیا مانیٹرنگ)انتہاپسند ہندو تنظیموں کے کارکنوں کے احتجاج کے باوجود مہاراشٹرا کے مسلم وزیر نے ٹیپو سلطان کے نام سے منسوب پارک کا افتتاح کر دیا۔
بھارتی اخبار کے مطابق کانگریس سے تعلق رکھنے والے وزیر اسلم شیخ نے ٹیپو سلطان پارک میں نئی سہولتوں کا افتتاح کیا، اس موقع پر بی جے پی، بجرنگ دل، ویشا ہندو پریشد سمیت دیگر انتہاپسند پارٹیوں اور تنظیموں کے کارکن احتجاج کرتے رہے ، ان کا مطالبہ تھا کہ پارک کا نام تبدیل کیا جائے ۔ اسلم شیخ نے اس موقع پر کہا کہ 15 سال قبل اس پارک کا نام ٹیپوسلطان سے منسوب کیا گیا، تب کسی نے اعتراض نہیں کیا تھا۔