بھارت:ریلوے بھرتی کیلئے امتحان میں بے ضابطگیاں امیدواروں نے ٹرین جلادی

بھارت:ریلوے بھرتی کیلئے  امتحان میں بے ضابطگیاں امیدواروں نے ٹرین جلادی

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)بھارتی ریاست بہار میں ریلوے بھرتی کے امتحان میں مبینہ بے ضابطگیوں پر نالاں امیدواروں نے ایک ٹرین کو آگ لگا دی۔

ایک ٹرین پر پتھراؤ کیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پٹنہ، نوادہ، مظفر پور، بکسر ، بھوج پور سمیت کئی شہروں کے ریلوے سٹیشنوں پر امیدواروں نے مظاہرے کئے ، جہاں آباد سٹیشن پر مظاہرین نے ریلوے ٹریک پر وزیر اعظم مودی کا پتلا جلایا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں