پانامہ سکینڈل،قانونی فرم کے بانی سمیت32 افراد کیخلاف کارروائی شروع
پاناما سٹی(دنیا مانیٹرنگ)پاناما کے محکمہ انصاف نے 2016 کے پانامہ سکینڈل میں بدعنوانی میں ملوث 32 افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔
محکمہ انصاف کے مطابق ان 32 افراد پر معاشی نظام کے خلاف مبینہ جرائم کرنے پر قانونی کارروائی کی جا رہی ہے ، جس میں منی لانڈرنگ بھی شامل ہے ۔ان افراد کے خلاف مقدمہ 15سے 18نومبر تک چلایا جائے گا۔پاناما کے محکمہ انصاف نے ان افراد کے نام جاری نہیں کیے ، اے ایف پی کے ذرائع کے مطابق ان میں موزیک فونسیکا کے بانی جیورگن موزیک اور رامون فونسیکا مورا بھی شامل ہیں۔