شام،داعش جنگجوئوں نے ہتھیار ڈال دیئے ،یرغمالی آزاد

شام،داعش جنگجوئوں نے ہتھیار ڈال دیئے ،یرغمالی آزاد

دمشق (دنیا مانیٹرنگ)شام کے شمال مشرقی شہر الحسکہ میں کرد باغیوں نے ایک ہفتے بعد داعش سے جیل کا کنٹرول حاصل کرلیا،داعش کے جنگجوئوں نے ہتھیار ڈال دیئے۔

 یرغمال بنائے گئے بچوں اور خواتین کو آزاد کرالیاگیا۔یادرہے کہ گزشتہ جمعرات کو داعش نے السینا جیل پر حملہ کیاتھا ، کرد فورسز کے ترجمان نے بتایاکہ خواتین اور بچوں کو یرغمال بنا کر بیٹھے داعش کے 2سو سے زائد جنگجوئوں نے ہتھیار ڈال دیئے ، شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے مطابق سات روزہ لڑائی کے دوران 233 افراد ہلاک ہوئے ، امریکا نے جیل پر داعش کے قبضے کے بعد چار بار اتحادی کردباغیوں کی مدد کیلئے بمباری بھی کی تھی۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں