افغانستان :لاکھوں افراد کو شدید بھوک کا سامنا،پابندیاں معطل کی جائیں: اقوام متحدہ

افغانستان :لاکھوں افراد کو  شدید بھوک کا سامنا،پابندیاں  معطل کی جائیں: اقوام متحدہ

نیویارک (رائٹرز)سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گیوٹریس نے افغانستان پر عائد پابندیوں پر نظرثانی کا مطالبہ کر دیا۔

سکیورٹی کونسل سے خطاب میں انہوں نے کہاکہ سنگین صورتحال سے افغانستان میں لاکھوں افراد کو شدید بھوک کا سامنا ہے ، مالی وسائل کی کمی کے باعث تعلیم اور سماجی سروسز کے شعبے تباہی کے دھانے پر کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت ہمیں افغان معیشت پر عائد پابندیوں کے قوانین اور شرائط معطل کرنے کی ضرورت ہے ، جوکہ زندگیاں بچانے کے آپریشنز میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے تمام ملکوں پر زور دیا کہ انسانی بنیادوں پر سرگرمیوں کو آسان بنانے کیلئے وہ تمام ضروری لائسنس جاری کریں، تمام مالیاتی اداروں کو قانونی ضمانت دیں کہ انسانی بنیادوں پر کام کرنیوالے اداروں کو بلاخوف سہولتیں فراہم کر سکتے ہیں۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں