بھارت دہشتگردی کی ماں،اقوام متحدہ جرائم کانوٹس لے :پاکستان

بھارت دہشتگردی کی ماں،اقوام متحدہ  جرائم کانوٹس لے :پاکستان

نیو یارک (آئی این پی)اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا کہنا ہے کہ بھارت خطے میں دہشتگردی کی ماں ہے ۔

اقوام متحدہ جنگی جرائم کانوٹس لے ،96ہزارکشمیری شہید،11ہزارسے زائد خواتین کیساتھ زیادتی ہوئی،اجتماعی سزائیں دی جارہیں،فورسزکوذمہ دارٹھہرایاجائے ،بھارت پاکستان میں حملوں کیلئے اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل دہشتگردتنظیموں کی مددکرتاہے ۔بدھ کو اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم کا سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہناتھا کہ بھارت نے 1989 سے اب تک 96 ہزار کشمیریوں کو شہید کیا، تقریباً 23000 خواتین بیوہ ہوئیں، 11 ہزار سے زائد خواتین سے زیادتی کی گئی اور ایک لاکھ مکان اور سکول تباہ کیے گئے ،کشمیریوں کو اجتماعی سزائیں دی جا رہی ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں