کیٹی بندر میں ڈوبنے والے 7ماہی گیروں کی لاشیں مل گئیں
سجاول (نمائندہ دنیا)کیٹی بندر میں کشتیاں الٹنے کے واقعے میں ڈوب جانے والے 12 ماہی گیروں میں سے 7 ماہی گیروں کی لاشیں مل گئی ہیں۔
مزید پانچ ماہی گیروں کی تلاش جاری ہے جبکہ 4 ماہی گیروں کو بچا لیا گیا تھا ۔ پاک نیوی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ چار روز قبل تیز ہواؤں کی وجہ سے المنیر اور الصادق نامی کشتیاں سمندر میں ڈوب گئی تھیں ،جس کے باعث 12 ماہی گیر ڈوب گئے تھے ۔