عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر کے گھر پر راکٹ حملے ،2بچے زخمی

عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر کے  گھر پر راکٹ حملے ،2بچے زخمی

بغداد (اے ایف پی)عراقی پارلیمنٹ کے سپیکر محمد الحلبوسی کی رہائش گاہ کی جانب داغے گئے راکٹوں کے باعث 2 بچے زخمی ہو گئے ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق صوبہ الانبار کے شہر گورما میں گزشتہ رات تین راکٹ رات گئے داغے گئے جوکہ سپیکر محمد الحلبوسی کی رہائش گاہ سے 500 میٹر کے فاصلے پر گرے ، یہ راکٹ حملے سپریم کورٹ کی جانب سے محمد الحلبوسی کے بطور سپیکر دوبارہ انتخاب کی توثیق کے چند گھنٹے بعد کئے گئے ۔ 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں