ترکی میں شدید برف باری سڑکوں پرکھڑے حیوانات منجمد

ترکی میں شدید برف باری  سڑکوں پرکھڑے حیوانات منجمد

انقر ہ(دنیا مانیٹرنگ)ترکی میں حالیہ برف باری کے نتیجے میں بعض مقامات پر حیوانات برف میں دب گئے اور بعض مقامات پر منجمد ہوگئے ۔

رپورٹس کے مطابق سوشل میڈیا پر پوسٹ کی جانے والی بعض ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ برف باری میں منجمد ہونے والے بعض جاندار مجسموں کی شکل اختیار کرچکے ہیں۔ترکی کے ایک صوبے کی سڑکوں پر کئی گدھوں کے جمنے کا ویڈیو کلپ بھی شیئر کیا گیا۔شدید برفباری کے باعث استنبول ایئرپور ٹ بھی پروازوں کیلئے بند کرنا پڑا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں