کورونا:دنیا میں ایک دن میں ساڑھے 10ہزار اموات

کورونا:دنیا میں ایک دن میں ساڑھے 10ہزار اموات

نئی دہلی (دنیا مانیٹرنگ)کورونا وائرس سے دنیا بھر میں ایک روز میں 36لاکھ سے زائد نئے کیسز جبکہ 10ہزار 554 افرادہلاک ہوئے ۔

امریکا میں 3143 افرادہلاک جبکہ فرانس میں 4لاکھ 28ہزار نئے مریض سامنے آئے ۔بھارتی وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، حالیہ دنوں کے دوران تمام افراد جنہوں نے ان سے ملاقات کی، ان پر زور دیتے ہیں کہ وہ ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں