بھارتی سرکاری فضائی کمپنی کو ٹاٹاگروپ نے خرید لیا

بھارتی سرکاری فضائی کمپنی  کو ٹاٹاگروپ نے خرید لیا

ممبئی (اے ایف پی)ٹاٹا گروپ نے مالی بحران کا شکار بھارتی فضائی کمپنی ایئر انڈیا کے ملکیتی حقوق 69 سال بعد واپس حاصل کرلئے ۔

ٹاٹا گروپ نے 1932 میں مہاراجہ ایئر لائن کے نام پر فضائی کمپنی کی بنیاد رکھی،1953 میں قومی ملکیت میں لینے کے بعد اسے ایئر انڈیا کا نام دیا گیا۔

ترجمان ٹاٹا گروپ نے وزیراعظم مودی سے ملاقات کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ ایئر انڈیا کی ملکیتی حقوق کی تمام رسمی کارروائیاں مکمل ہو چکی ہیں، اس فضائی کمپنی کی نجکاری کا عمل بند کر دیا گیا ہے ۔ 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں