بائیڈن نے امریکی فوج میں جنسی ہراسانی کو جرم قرار دے دیا
واشنگٹن (اے پی پی)امریکا کے صدر جو بائیڈن نے ایک ایگزیکٹو آرڈر پر دستخط کئے ہیں جس میں جنسی ہراسانی کو امریکی فوج کے عدالتی ضابطے میں جرم قرار دیا گیا ہے ۔
وائٹ ہائوس کی ترجمان جین ساکی نے بتایا کہ اس ایگزیکٹو آرڈر کے بعد فوجی کمانڈروں کو اب جنسی ہراسانی کی شکایات آزاد تفتیش کاروں کو بھیجنی ہوں گی۔