امریکا ؛ کیمیکل پلانٹ میں دھماکا،6 افراد زخمی
واشنگٹن(اے پی پی)امریکا کی ریاست لوزیانا میں واقع کیمیکل پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہو گئے ۔
پلانٹ کے ترجمان نے بتایا کہ دھماکا ویسٹ لیک کیمیکل پلانٹ میں ہوا ۔پولیس کے مطابق دھماکے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔