امریکی کمپنی ایمازون نے بھارتی ترنگا جوتوں پر چھاپ دیا

امریکی کمپنی ایمازون نے  بھارتی ترنگا جوتوں پر چھاپ دیا

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی آن لائن کمپنی ایمازون نے بھارتی ترنگے کو جوتوں پر چھاپ دیا ، ہندو انتہا پسندوں نے کمپنی کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا، مدھیہ پردیش میں ایمازون کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا اعلان کیا گیا ہے ۔

 ریاست کے وزیر داخلہ ڈاکٹر نروتم مشرا کا کہنا تھا کہ کمپنی کی جانب سے بھارتی ترنگے کا جوتوں پر استعمال ناقابل برداشت ہے ، کمپنی کے خلاف مقدمہ کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی بے عزتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں