امارات کا 12 افریقی ممالک پرکورونا پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

 امارات کا 12 افریقی ممالک  پرکورونا پابندی ختم کرنے کا فیصلہ

دبئی (اے پی پی)متحدہ عرب امارات نے جنوبی افریقہ ، کینیا، نائیجیریا، ایتھوپیاسمیت 12ممالک کے مسافروں پر عائد داخلے و ٹرانزٹ کی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق یو اے ای کی نیشنل کرائسز اینڈ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ذرائع نے بتایا کہ اماراتی حکومت ہفتے سے  

12افریقی ممالک پر اومیکرون وائرس کی وجہ سے عائد پابندی ختم کر رہی ہے ،ان میں جنوبی افریقہ، کینیا، نائیجیریا، ایتھوپیا، تنزانیہ، جمہوریہ کانگو، بوٹسوانا، ایسواتینی، لیسوتھو، موزمبیق، زمبابوے اور نمیبیا شامل ہیں۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں