اردن،شام سے داخل ہونیکی کوشش پر منشیات کے 27سمگلر ہلاک
عمان (اے ایف پی)اردن کی فوج کیساتھ جھڑپ میں منشیات کے 27 سمگلر ہلاک ہو گئے ۔
فوج کی طرف سے جاری بیان کے مطابق سمگلر شام سے اردن میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران جھڑپ میں مارے گئے
، انہیں ایک مسلح گروپ کی سرپرستی حاصل تھی، علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران بڑی مقدار میں منشیات قبضے میں لے لی گئیں۔