شدید برفباری کے دوران نوجوان نے مقبوضہ بیت المقدس پر فلسطینی جھنڈا لہرا دیا

شدید برفباری کے دوران  نوجوان نے مقبوضہ بیت  المقدس پر فلسطینی جھنڈا لہرا دیا

مقبوضہ بیت المقدس (اے پی پی)مقبوضہ بیت المقدس میں برفباری کے دوران ایک نوجوان نے فلسطینی جھنڈا لہرا دیا۔

شدید برفباری کے دوران فلسطینی نوجوان نے باب  دمشق کی دیوار پر چڑھ کر فلسطین کا جھنڈا لہرا دیا۔واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس میں ہونے والی برفباری کے بعد پورے شہر نے برف کی سفید چادر اوڑھ لی ہے اور آخری مرتبہ اس شدت کے ساتھ برفباری 2013 میں ہوئی تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں