روس نے یوکرائن پر حملہ کیاتو گیس پائپ لائن اڑادینگے :امریکا
کیف (اے ایف پی)روس اور یوکرائن نے طویل براہ راست مذاکرات کے بعد مشرقی علاقے میں جنگ بندی پر اتفاق کیاہے ۔
فریقین کے درمیان آئندہ 2ہفتوں میں جرمنی میں دوبارہ ملاقات ہوگی۔ادھریوکرائن کے صدر زیلینسکی نے سینئر روسی اور یوکرائنی حکام کی پیرس میں ملاقات کو مثبت پیش رفت قرار دے دیا۔
دوسری جانب روس نے اپنے سکیورٹی مطالبات پر امریکا کے تحریری جواب کو مستردکردیا۔ادھر امریکا نے خبردار کیا ہے کہ اگر روس یوکرائن پر حملہ کرتا ہے تو وہ روسی گیس پائپ لائن کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ اگر روس حملہ کرتا ہے تو نورڈ سٹریم 2 پائپ لائن ‘آگے نہیں بڑھے گی۔