ہم جنس پرستی جرم نہیں،انہیں چرچ آنے کی اجازت ہے : پوپ فرانسس

ہم جنس پرستی جرم نہیں،انہیں چرچ  آنے کی اجازت ہے : پوپ فرانسس

ویٹی کن سٹی(مانیٹرنگ ڈیسک)پوپ فرانسس نے ہم جنس پرستوں کے خلاف قوانین کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ وہ LGBTQ لوگوں کا چرچ میں خیر مقدم کریں گے ۔

امریکی خبر رساں ادارے کو ایک انٹرویو میں پوپ نے کہا کہ ہم جنس پرست ہونا کوئی جرم نہیں اور اسے جرم قرار دینے والے قوانین غیر منصفانہ ہیں۔پوپ فرانسس نے مزید کہا کہ خدا اپنے تمام بچوں سے ویسے ہی پیار کرتا ہے جیسے کے وہ ہیں۔ اس لیے ہم جنس پرستوں کے خلاف کسی بھی امتیازی قانون سازی کی مخالفت کریں گے ۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں