برونائی کے سلطان کی بیٹی کی شادی تقریبات ایک ہفتے جاری رہیں

برونائی کے سلطان کی بیٹی کی شادی  تقریبات ایک ہفتے جاری رہیں

بندرسری بگوان(مانیٹرنگ ڈیسک)برونائی کے سلطان حسن البلقیہ کی بیٹی شہزادی عظیمہ نعمت البلقیہ کی شادی رواں ماہ شاہانہ روایتی انداز میں ہوئی ۔

عرب نیوز کے مطابق 38 سالہ شہزادی اپنے ارب پتی والد کی آٹھویں اولاد ہیں جن کی شادی اپنے کزن پرنس بہار ابن جیفری البلقیہ سے ہوئی۔شادی کی تقریب ایک ہفتے تک سلطان کی رہائش گاہ استانہ نورالامان میں جاری رہی جو کہ دارالحکومت بندر سری بگوان سے باہر واقع ہے ۔نکاح کی تقریب عمر علی سیف الدین مسجد میں قرار پائی جسے برونائی کا قومی ورثہ تصور کیا جاتا ہے ۔برونائی کی شاہی ثقافت کے تحت ‘پاؤڈرنگ’ کی تقریب میں دلہن گلابی رنگ کا لباس اور سونا پہنتی ہے جبکہ خاندان کی جانب سے جوڑے پر چاولوں کے رنگ دار پاؤڈر کا چھڑکاؤ کیا جاتا ہے اور ان کے ہاتھوں پر خوشبودار تیل لگایا جاتا ہے ۔

 

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں