امریکا 6 ماہ تک لبنانی فوج اور پولیس کی تنخواہیں ادا کرے گا

امریکا 6 ماہ تک لبنانی فوج اور  پولیس کی تنخواہیں ادا کرے گا

بیروت(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا نے لبنان کی سکیورٹی فورسز اور پولیس کی تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے سات کروڑ 20 لاکھ ڈالر امداد کا اعلان کیا ہے ۔

 مذکورہ امداد اقوام متحدہ کے  ساتھ مشترکہ پروگرام کے تحت دی جائے گی۔لبنان کی معیشت گزشتہ تین سال سے مسلسل بحران اور گراوٹ کا شکار ہے جس کے سبب فوجی بجٹ میں کمی کی گئی ہے ۔واشنگٹن لبنان کی فوج کا کافی عرصے سے سب سے بڑا ڈونر ہے ۔ اس نے اقوام متحدہ کے ادارے یو این ڈی پی کے ساتھ اپنی نوعیت کی پہلی امریکی امداد کی ڈیلیوری کے لیے اشتراک کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں