افغانستان میں شدید سردی سے ہلاکتیں 154ہوگئیں

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان میں شدید سرد موسم کے باعث 154 افراد ہلاک ہو گئے ۔
طالبان حکام کا کہنا ہے کہ سخت سردی سے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے میں ہلاکتوں کی تعداد دگنی ہوئی ہے ۔طالبان حکام نے بتایا کہ افغانستان بھر میں تقریباً 70 ہزار مویشی بھی ہلاک ہو چکے ہیں۔