لداخ میں بھارتی فوج26 پوسٹوں سے پسپا،چین کا قبضہ

لداخ میں بھارتی فوج26  پوسٹوں سے پسپا،چین کا قبضہ

نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)بھارتی فوج چین سے ڈرنے لگی،انڈین فوج مشرقی لداخ میں 26پوسٹوں سے پسپا ہوگئی۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر پی ڈی نتیا نے اپنی رپورٹ میں اعتراف کیا کہ بھارت نے علاقے میں 65 میں سے 26 چیک پوسٹس کھودی ہیں۔

خدشہ ہے کہ ان پر چین کا قبضہ ہے ۔لداخ کے مرکزی شہر لیہہ کے پولیس سپرنٹنڈنٹ پی ڈی نتیا نے اپنی یہ رپورٹ ملک کے اعلیٰ پولیس افسروں کی سالانہ کانفرنس میں پیش کی ، اس کانفرنس میں وزیر اعظم نریندرا مودی، وزیر داخلہ امت شاہ اور قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے شرکت کی تھی۔اس رپورٹ کے منظر عام پر آنے سے ایک ماہ قبل ہی بھارت نے چین پر الزام لگایا تھا کہ وہ دونوں ملکوں کے درمیان تسلیم شدہ سرحد کو تبدیل کررہا ہے ،رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس وقت درہ قراقرم سے چھمور تک 65 چیک پوسٹس ہیں، جن کی باقاعدگی سے نگرانی کی جاتی رہی ہے لیکن اب ان 65 میں سے 26 چیک پوسٹس پر ہماری موجودگی نہیں رہی۔ اس کی وجہ وہاں تعینات بی ایس ایف (بارڈر سکیورٹی فورس) کا گشت نہ کرنا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں