امریکا،جرمنی کا یوکرین کو ٹینک فراہم کرنے کا اعلان،یہ اشتعال انگیزی ہے :روس

امریکا،جرمنی کا یوکرین کو ٹینک فراہم کرنے  کا اعلان،یہ اشتعال انگیزی ہے :روس

واشنگٹن (اے ایف پی)امریکا نے 31ایبرم ٹینک یوکرین بھجوانے کا عندیہ دے دیا۔

امریکی انتظامیہ کے ایک سینئر افسر نے نام ظاہر نہ کرنے پر رپورٹروں کو بتایا کہ 31  ایبرم ٹینک یوکرین بھیجے جا رہے ہیں، ساتھ ہی سینکڑوں بکتر بند گاڑیاں بھی بھیجی جا رہی ہیں، اور انہیں تربیت یافتہ عملے کیساتھ بھیجا جا رہا ہے ۔اس سے قبل کئی روزہ مذاکرات کے بعد جرمنی نے بھی لیپڑڈ نامی ٹینک فراہم کرنے کا اعلان کردیا۔یوکرین نے ان اقدامات کا خیر مقدم کیا جبکہ روس نے اسے خوفناک اشتعال انگیزی قراردیا۔

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں