مزید افسروں کے جنسی جرائم میں ملوث ہونے پر لندن پو لیس سربراہ نے معافی مانگ لی
لندن (اے ایف پی)برطانوی میٹروپولیٹن پولیس کے سربراہ نے مزید افسروں کے جنسی جرائم میں ملوث ہونے کے اعتراف پر شہریوں سے معافی مانگ لی۔
میٹروپولیٹن پولیس کمشنر نے بعض افسروں کی سرگرمیوں کو بھیانک قرار دیتے ہوئے لندن اسمبلی کی پولیس اینڈ کرائم کمیٹی کو بتایا کہ فورس میں موجود اس قسم کی چند کالی بھیڑوں سے نمٹا جا رہا ہے ، 1071 پولیس افسروں کے خلاف گھریلو تشدد کے علاوہ خواتین اور لڑکیوں کیساتھ منفی سلوک کی تحقیقات جاری ہیں۔ انہوں نے حسین شہاب کیس میں معافی مانگتے ہوئے کہاکہ پولیس فورس سے جرائم پیشہ اور کرپٹ اہلکاروں کو نکالنے کیلئے اصلاحات پر عمل درآمد کے دوران مزید کیسز منظر عام پر آ سکتے ہیں۔ نیوز ایجنسی کے مطابق میٹروپولیٹن پولیس کے کانسٹیبل حسین شہاب نے منگل کو 14 سالہ لڑکی کیساتھ زیادتی اور متعدد کم سن لڑکیوں کی غیر مناسب تصاویر رکھنے کا اعتراف کیا۔