سانس کی بیماریوں کا پھیلائو،شمالی کوریا نے دارالحکومت میں لاک ڈائون لگادیا
سیئول (اے ایف پی)شمالی کوریا کے دارالحکومت میں سانس کی بیماریاں رپورٹ ہونے پر شہر میں پانچ روز کیلئے لاک ڈاؤن کا حکم دے دیا گیا۔
جنوبی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابق دارالحکومت پیانگ یانگ کے مکینوں کو ایک نوٹس کے ذریعے حکم دیا گیا ہے کہ وہ گھروں تک محدود رہیں ، دن میں متعدد بار اپنا ٹمپریچر چیک کرا کے اس کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر جمع کرائیں۔ رپورٹ کے مطابق نوٹس میں کووڈ 19 کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا ۔