50سال میں پانی کا قدرتی ذخیرہ27 کھرب کیوبک میٹر کم ہوگیا:عالمی بینک

50سال میں پانی کا قدرتی ذخیرہ27  کھرب کیوبک میٹر کم ہوگیا:عالمی بینک

واشنگٹن(مانیٹرنگ ڈیسک)عالمی بینک نے کہاہے کہ گزشتہ50سال میں پانی کا قدرتی ذخیرہ27کھرب کیوبک میٹر کم ہوگیا۔

 رپورٹ میں مختلف قسم کی انسانی، اقتصادی اور ماحولیاتی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پانی ذخیرہ کرنے کے حل پر زور دیا گیا ۔رپورٹ میں سرکاری اور نجی دونوں شعبوں سے اپیل کی گئی ہے کہ پانی کا ضیاع روکاجائے ۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 20 سالوں میں 1.43 ارب لوگ خشک سالی سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں اور کم از کم 1.65 ارب لوگ سیلاب سے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔ ایک اندازے کے مطابق 2030 تک 18 کروڑ افراد سیلاب سے براہ راست متاثر ہوں گے ۔

پانی

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں