عراق :22سالہ یوٹیوبر بیٹی باپ کے ہاتھوں قتل،ماحولیاتی کارکن اغوا

عراق :22سالہ یوٹیوبر بیٹی باپ  کے ہاتھوں قتل،ماحولیاتی کارکن اغوا

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)عرا ق میں والد نے اپنی 22سالہ یوٹیوبر بیٹی کو قتل کردیا ،جس پر ملک بھر میں شدید غم وغصے کی لہر دوڑگئی۔

یہ واقعہ 31جنوری کو صوبہ دیوانیہ میں پیش آیا تھا،حکام کے مطابق والد نے 22 سالہ طیبہ العلی کو غیر ت کے معاملے پر قتل کیا۔طیبہ ان دنوں ترکی میں مقیم تھیں اور وہ عراق آئی ہوئی تھیں۔پولیس کے مطابق والد اپنی بیٹی کے ترکی میں اکیلے رہنے سے ناخوش تھے ۔انہوں نے قتل کا اعتراف کرلیا۔ماحولیات کے حوالے سے سرگرم کارکن جاسم الاسدی کو جنوبی بغداد سے اغواکرلیاگیا۔

عراق

 

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں