افغانستان میں ڈالر لانے پر پابندی عائد،صرف500ڈالر کی اجازت،زیادہ پر سزا، حکم جاری

افغانستان میں ڈالر لانے پر پابندی عائد،صرف500ڈالر کی اجازت،زیادہ پر سزا، حکم جاری

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک)طالبان حکومت نے افغانستان میں ڈالر کی سمگلنگ پر پابندی عائد کردی،کابل سے وزارت خزانہ نے کرنسی کنٹرول آرڈر جاری کردیا۔

طالبان کی جانب سے جاری کرنسی آرڈر میں بتایا گیا ہے کہ زمینی راستوں سے زیادہ سے زیادہ 500 ڈالر لانے کی اجازت ہوگی۔ 10 لاکھ ڈالر سمگلنگ کی سزا ایک سال قید اور ایک لاکھ ڈالر جرمانہ ہوگا۔ ایک لاکھ ڈالر سمگل کرنے کی سزا ایک ماہ کی قید ہوگی جب کہ اس سے کم مالیت کے ڈالرز سمگل کرنے پر 10 دن قیدکاٹنا ہو گی ۔یادرہے کہ عالمی خبر رساں ادارے بلوم برگ نے گزشتہ روز اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ پاکستان سے یومیہ پچاس لاکھ ڈالرز افغانستان سمگل کیے جارہے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں