ماسکو:سوویت یونین کے بانی کی لاش چرانے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار

ماسکو:سوویت یونین کے بانی کی لاش  چرانے کی کوشش کرنیوالا شخص گرفتار

ماسکو(دنیا مانیٹرنگ)روس میں سابق سوویت یونین کے بانی ولادیمیرلینن کی لاش چرانے کی کوشش پر ایک شخص کو گرفتارکرلیاگیا۔

ماسکوکے ریڈسکوائر پر واقع لینن کے مقبرے میں رکھی اس کی حنوط شدہ لاش کو چرانے کیلئے ملزم نے سخت سکیورٹی کے باوجود کمرے میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر اسے حراست میں لے لیاگیا، تفتیش پر معلوم ہواکہ ملزم لینن کی لاش چرانا چاہتا تھا،اس نے شراب پی رکھی تھی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں