روسی صدر نے ملائشین ایئر لائنز کے طیارے کو یوکرین میں نشانہ بنانیکی منظوری دی تھی،عالمی تفتیش کار
دی ہیگ (رائٹرز)عالمی پراسیکیوٹرز نے کہا ہے کہ انہیں ٹھوس اشارے ملے ہیں کہ روسی صدر پوٹن نے 2014 میں ملائشیا کی ایئرلائن کے طیارے کو مشرقی یوکرین میں نشانہ بنانے کیلئے میزائل سسٹم کے استعمال کی منظوری دی تھی۔
دی ہیگ میں نیوز کانفرنس کے دوران انہوں
نے کہاکہ صدر پوٹن اور دیگر روسی حکام کے واقعہ میں ملوث ہونے کا ثبوت اتنا ٹھوس نہیں کہ انہیں مجرم ثابت کیا جاسکے ، اس لئے وہ تحقیقات کو مقدمے کے بغیر ختم کر رہے ہیں۔